مکہ گورنریٹ نے ” مکہ ریجن “ کے نا م سے نئی سوشل میڈیا ایپ کا آ غاز کر دیا

منگل 31 مئی 2016 14:57

مکہ گورنریٹ نے ” مکہ ریجن “ کے نا م سے نئی سوشل میڈیا ایپ کا آ غاز کر ..

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء):مکہ گورنریٹ کی جانب سے مکہ میں ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل کے مراحل سے عوام کو با خبر رکھنے کے لیے ” مکہ ریجن “ کے نام سے سوشل میڈیا ایپ کا آغاز کر دیاہے۔

(جاری ہے)

مکہ گورنریٹ کے ترجمان سلطان بن عرعر نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کو مکہ گورنریٹ، بپلک ریلشن ڈپارٹمنٹ اور مکہ گورنریٹ کا میڈیا سیل ٹویٹر، فیس بک،یو ٹیوب اور انسٹاگرام پر معلومات فراہم کر یگا۔ نئی ایپ مکہ کہ 17علاقوں کا احاطہ کر یگی۔ اوراسکے علاوہ گورنریٹ میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات کا بھی احاطہ کریگی ۔