نوازشریف کیلئے گیل،پیٹرسن سمیت قومی کرکٹر ز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

منگل 31 مئی 2016 14:45

نوازشریف کیلئے گیل،پیٹرسن سمیت قومی کرکٹر ز کی جانب سے نیک خواہشات ..

لندن، ممبئی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل اور انگلینڈ کے مایہ بلے باز کیون پیٹرسن سیمت قومی کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کامیاب سرجری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرس گیل اور کیون پیٹرسن کی نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیہ ویڈیو پیغام قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ سے شیئر کیں۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ 'میری نیک خواہشات اور دعائیں لندن میں موجود وزیراعظم کے لیے ہیں، میں ان کی کامیاب سرجری کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور امید ہے کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہو'۔جارح مزاج بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ 'جناب محمد شریف خد آپ اور آپ کے خاندان پر مہربان ہو جبکہ ہم سب آپ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں'۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ میں ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیساتھی کھلاڑی کیون پیٹرسن کا بھی اسی طرح کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

پیٹرسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'سب اچھا ہوگا، نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ سب کچھ بہتر ہوگا'۔وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے جہاں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وہی قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل، محمد حفیظ اور سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے بھی ویڈیو پیغامات جاری کیے۔محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :