اپریل کے دوران چین کی تانبے کی پیداوار میں 14.9 فیصد اضافہ

منگل 31 مئی 2016 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) چین نے کہا ہے اپریل کے دوران اس کی تانبے کی پیداوار میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ برائے اعدادوشمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران تانبے کی پیداوار 2.715 ملین ٹن رہی جو کہ 2015 ء کے پہلے چار ماہ کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہے جبکہ صرف اپریل کی پیداوار پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 14.9 فیصد زیادہ رہی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ ہرسال بڑی مقدار میں خام مال درآمد کرنا پڑتا ہے۔رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بھی تانبے کی درآمد پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 30 فیصد زیادہ رہی۔

متعلقہ عنوان :