ویتنام میں شدید گرمی سے کافی کی پیداوار 30 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان

منگل 31 مئی 2016 14:40

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) ویتنام میں شدید گرم موسم اور کم بارشوں کے باعث کافی کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی جس کے ازالے کیلئے کاشتکاروں نے اسے سٹاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں ویتنام میں ہونے والی بارشوں پر شہریوں نے سکھ کا سانس تو لیا تاہم کسانوں اور ماہرین کے مطابق یہ بارشیں بہت لیٹ ہونے کی وجہ سے فصل کیلئے مفید نہیں کیونکہ خراب ہونے والی فصل موجودہ پیداوار ہی نہیں آئندہ سیزن کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کاشتکاروں نے کم پیداوار کے باعث کافی کو سٹاک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اسے آہستہ آہستہ فروخت کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :