وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری ، ملالہ یوسفزئی کا ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 14:17

وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری ، ملالہ یوسفزئی کا ٹیلی فونک رابطہ

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی آج لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو رہی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دعا کے لیے ملالہ یوسفزئی کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری گذشتہ دو گھنٹوں سے جاری ہے۔