اسلام آباد :انسداددہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
فہد شبیر منگل 31 مئی 2016 08:48
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد دھرنوں کے دوران اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو پر حملہ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے دونوں رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ڈی ایس پی ادریس راٹھورکو خود وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کا حکم دیا۔عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف باوردی اہلکار پر تشدد، کارسرکارمیں مداخلت اور انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ ایس ایس پی جونیجو ستمبر 2014 میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرزاور پارلیمنٹ پر حملے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
جونیجو پر حملے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں ان کے آپریٹر کانسٹیبل سجاد احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، دھاوا بولنا، تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے متعدد مرتبہ نوٹس دیئے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پرعمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ادریس راٹھور کو ہدایات دیں کہ وہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائیں اور20 جون کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر نومبر 2014 میں مفرور قرار دے چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.