صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں میں متوازن شیر نہ دینے پر ملک کے چار میں سے تین صوبوں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں، مولا بخش چانڈیو

نواز لیگ کی وفاقی حکومت اتنی تنگ نظر ہوگئی ہے کہ ان کو پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کے سوا باقی ملک نظر ہی نہیں آتا

پیر 30 مئی 2016 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات وآرکائیو مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غیر دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں میں متوازن شیر نہ دینے پر ملک کے چار میں سے تین صوبوں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں ۔ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ ایک بیان انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی وفاقی حکومت اتنی تنگ نظر ہوگئی ہے کہ ان کو پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کے سوا باقی ملک نظر ہی نہیں آتا ،بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے صوبے کو ترقیاتی کاموں میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جو کہ مسلم لیگ ن کے ہی ہیں اجلاس سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ن لیگ کے تین سالہ اقتدار میں معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اور معیشت کے اہم سیکٹرز بربادی کاشکار ہیں ملک کی زرعی اور صنعتی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کی منڈیوں میں جی ایس ٹی پلس کا اسٹیٹس ملنے کے باوجود ایکسپورٹ میں کمی ائی ہے نواز لیگ حکومت ملکی اداروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے بجائے انہیں اونے پونے داموں میں بیچنے پر تلی ہوئی ہے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ،بلوچستان،کے پی کے اور پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کے علاوہ ملک بھر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت صوبوں کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے نئے این ایف سی ایوارڈ اور مردم شماری میں جان بوجھ کر تاخیر کررہی ہے ۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لاہور میں گرین ،اورنج اور رنگ برنگی منصوبوں کے علاوہ ن لیگ کے ترقیاتی دعوؤں میں اگر کوئی حقیقت ہے تو بتایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی تین سالہ حکومت میں غربت اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :