وزیراعظم نے بجٹ کے اصل کاغذات پردستخط کردیئے ،محمدزبیر

ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس بالکل معمولی بات ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 30 مئی 2016 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) وزیرمملکت محمدزبیرنے کہاہے کہ وزیراعظم نے بجٹ کے اصل کاغذات پردستخط کردیئے ۔ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہونابالکل معمولی بات ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ دنیابھرمیں ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کااجلاس ہوجاتاہے ،وزیراعظم نوازشریف نے بجٹ اجلاس کی فوری کارروائی میں موجودتھے ۔

اجلا س مختصرتھا،مگرانہوں نے تمام سوالات کے جوابات دیئے ۔بجٹ کی کوئی بھی فائل لیک نہیں ہوئی ۔وزیراعظم نے بجٹ کی اصل دستاویزات پردستخط کردیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی بیماری کی صورت میں ان کی جگہ وزیرخزانہ کوذمہ داریاں دی گئی تھیں ،نوازشریف نے اپنی جگہ اسحاق ڈارکوذمہ داریاں تفویض کرناکوئی غلط نہیں کیا

متعلقہ عنوان :