ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کے اجلاس پر اعتراض نہیں، ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعارف علوی
پیر 30 مئی 2016 22:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے راہنماایم این اے ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کی زیر صدارت ا جلاس پر اعتراض نہیں تاہم ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس ہونا چاہئے لیکن قانون میں اس طرح کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذاء قانون میں گنجائش پیداکرنی چاہئے ۔
وزیراعظم الیکٹرانک دستخط بھی کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں صدرکوکچھ ہوجاتاہے توان کی جگہ وائس صدرفوری طورپرذمہ داریاں سنبھال لیتاہے ۔(جاری ہے)
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دنیابھر میں یہ سازش رہی ہے کہ اس ملک میں شیعہ اورسنی کے درمیان دوریاں پیداکی جائیں لیکن اللہ کے فضل سے یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوئیں ۔
دونوں مسلک والے لوگ اکٹھے ایک معاشرے میں رہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ڈرون حملے پربے گناہ لوگوں کوہلاک ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کاایک لفظ بھی ادا نہیں کیاجبکہ پاکستان میں امریکیوں کے خلاف مقدمہ درج کراناعلامتی ہے ۔امریکہ کے خلاف یہ معاملہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراٹھاناچاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.