آئی جی پنجاب نے 7ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

پیر 30 مئی 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لاجسٹکس پنجاب احسان الٰہی کھوکھر کو ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں محمود شاہد کو ایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولپور محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولنگر کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی حسن عزیز کو ایس ڈی پی او مناواں لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی سیکیورٹی (وی وی آئی پی) راولپنڈی محمد انور کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرزچکوال کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان حبیب اﷲ خان کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر جبکہ ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجا ب آفتاب احمد بٹ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :