کراچی کے حلقہ پی ایس 106اور 117کی تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار
پولنگ اسٹیشن کے اندر ،باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے ،مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے،تنویرذکی
پیر 30 مئی 2016 22:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) صوبائی الیکشن کمشنرتنویرذکی نے کراچی کے حلقہ پی ایس 106اور 117کی تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرارد یتے ہوئے کہاہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے جبکہ رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔2جون کو ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں عام تعطیل ہوگی۔ پیر کو صوبائی الیکشن کمشنرتنویرذکی کی صدارت میں اعلی سطح کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں دو جون کو کراچی کے دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی کی صو ر تحال کا جائز لیا گیا ۔ اجلاس میں رینجرز،پولیس حکام،محکمہ داخلہ کے افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پولنگ کے لیے سکیورٹی پلان کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت پی ایس117پرپولیس کمانڈوزکے علاوہ662پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے ۔(جاری ہے)
جبکہ پی ایس 106 اور 117 پرضمنی انتخاب کی وجہ سے 2 جون کو ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں عام تعطیل ہوگی۔
اس موقعے پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی نے کہاکہ 106 اور 117 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں،پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی سامان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن پر پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی سامان کی ترسیل متعقلہ عملے کو پہنچا دئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
-
فرانس سے برطانیہ داخلے کی کوشش میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،ایاز صادق
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.