ایف آئی اے کی وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی

وزارتِ داخلہ سے منظوری حاصل کیے بغیرآئی نائن تھری میں واقع ایڈوس نامی فیکٹری سیل،ایف آئی آر درج

پیر 30 مئی 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

سیکٹرآئی نائن تھری میں واقع ایڈوس نامی فرم وزارتِ داخلہ سے منظوری حاصل کیے بغیر گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ میں ملوث پائی گئی۔ ایف آئی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی کے دوران فیکٹری انتظامیہ نہ تو بلٹ پروف بنائی جانے والی گاڑیوں کیلئے وزارتِ داخلہ کااجازت نامہ پیش کر سکی اور نہ ہی دیگرمطلوبہ دیگر کوائف مہیا کر سکی۔ ایف آئی اے نے فیکٹری سیل کرتے ہوئے فرم مالکان اور انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

متعلقہ عنوان :