Live Updates

عمران خان نے وزیر اعظم کے ویڈیو لنک پر اجلاس کے فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیدیا

پیر 30 مئی 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) عمران خان نے وزیر اعظم کے ویڈیو لنک پر اجلاس کے فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اس طرح حکومتی انتظامات نہیں چلائے جاتے۔ وزیر اعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ غیر محفوظ ویڈیو لنک پراہم ترین اجلاس سنگین خطرات کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا اقتصادی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کی جاسوسی بھی کی جا سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :