ضیاء الحق نے کہا تھا پیپلز پارٹی ختم ہو جائیگی ٗ نوازشریف نے بھی ایسا ہی سو چا ٗ بلاول بھٹو زر داری

پیر 30 مئی 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ضیاء الحق نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی اور نوازشریف نے بھی ایسا ہی سو چا لیکن پنجاب کی عوام نے اسے غلط ثابت کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے یہ ٹویٹ میر پور جلسہ میں شرکت سے کچھ دیر پہلے کیا جبکہ وہ اس وقت میر پور جلسہ گاہ میں موجود ہیں اور کچھ ہی دیر میں شرکاء سے خطاب کریں گے ۔