ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کی مال روڈ پر دھرنے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی

پیر 30 مئی 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار مقامی وکیل شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر کسی قسم کا جلوس نکالنے،احتجاج یا دھرنا دینے کے خلاف دفعہ 144نافذ ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کی جانب سے بھی مال روڈ پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر اسکے باوجود عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر 17جون کو دھرنا قوانین اور عدالتی فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عوامی تحریک کو دھرنے کے لئے متبادل جگہ کی فراہمی کا حکم دے جبکہ عوامی تحریک کا مال روڈ پر ہونے والا دھرنا روکنے کے بھی احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :