لاہورہائیکورٹ نے نادرا میں مبینہ کرپشن کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نادر ا سے تفصیلی جواب طلب کر لیا

پیر 30 مئی 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے نادرا میں مبینہ کرپشن کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نادر ا سے 8جون کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ سوموار کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ 2010 میں نادرا میں کرپشن کے بارے میں درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

ملا منصور اختر کے واقعہ یہ ثابت ہوگیا نادرا میں جعلی شناختی کارڈز بن رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کرپشن کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا لہٰذاعدالت نادرا میں کرپشن اور جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف کارروا ئی کاحکم جاری کرے ۔درخواست میں وفاقی حکومت اوروزارت داخلہ کوفریق بنایاگیاہے ۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نادر ا سے 8جون کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :