وزیراعظم کی وزیر خزانہ کو کاشتکاروں کیلئے بجٹ میں خصوصی رعائتی پیکیج اور یوریا کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت

2013ء میں حکومت سنبھالی تو معیشت کی صورتحال انتہائی کمزور تھی،حکومت کی پالیسیوں کے باعث 3سال بعد معیشت مستحکم ہو چکی ہے، شرح نمو 8سال کی بلند ترین سطح پر ہے، افراط زر 3فیصد سے کم ہو گئی ہے،ٹیکس محصولات میں 2013ء کے مقابلے میں 56فیصد مثالی اضافہ ہوا، زر مبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر ہیں، حکومتی پالیسی امن لائی ، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، دہشت گردی، جہالت، پسماندگی اور اندھیروں سے پاک پاکستان دیکھ رہا ہوں، صحت کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات پر قوم اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشکور ہوں، پاکستان نے مجھے عزت اور افتخار سے نوازا، میرے لہو کی ایک ایک بوند اور میری ایک ایک سانس وطن کی مٹی کا قرض ادا کرتی رہے گی وزیراعظم نواز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

پیر 30 مئی 2016 22:20

لندن؍ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو کاشتکاروں کیلئے بجٹ میں خصوصی رعائتی پیکج اور یوریا کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ء میں حکومت سنبھالی تو معیشت کی صورتحال انتہائی کمزور تھی،حکومت کی پالیسیوں کے باعث 3سال بعد معیشت مستحکم ہو چکی ہے، گروتھ ریٹ8سال کی بلند ترین سطح پر ہے، افراط زر 3فیصد سے کم ہو گئی ہے،ٹیکس محصولات میں 2013ء کے مقابلے میں 56فیصد مثالی اضافہ ہوا، زر مبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر ہیں، حکومتی پالیسی امن لائی ہیں، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، دہشت گردی، جہالت، پسماندگی اور اندھیروں سے پاک پاکستان دیکھ رہا ہوں، صحت کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات پر قوم اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشکور ہوں، پاکستان نے مجھے عزت اور افتخار سے نوازا، میرے لہو کی ایک ایک بوند اور میری ایک ایک سانس وطن کی مٹی کا قرض ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اﷲ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت نے اپنا چھوٹا بجٹ تیارکیا ہے، جو 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے، ایک طرف یہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کا اشارہ ہے، دوسری طرف یہ ہماری مسلسل بڑھتی ہوئی ترقی کی شہادت دیتا ہے، جون 2013 میں حکومت سنبھالی تو معیشت کی صورتحال انتہائی کمزور تھی، ہمیں غیر مستحکم مالی و بیرونی خسارے، سرمایہ کاری میں مسلسل کمی اور توانائی بحران کا سامنا تھا، جس نے ہماری صنعت کو تباہ ، معاشرے میں انتشار اور ہمارے لوگوں کو نفسیاتی مسائل میں مبتلا کر رکھا تھا، ان بڑے چیلنجز سے گھبرائے نہیں، توانائی بحران اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی۔

ہم نے معاشی چینلز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پالیسیاں مرتب کیں اور ان پر ذمہ داری مستقل مزاجی اور ایمانداری سے عمل کیا، تین سال بعد ہم اپنی محنت کا ثمر حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت اب مستحکم ہے، گروتھ ریٹ 8 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے، ہماری پالیسیاں امن لائی ہیں، بڑی حد تک نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریوں میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے، افراط زر تین فیصد سے کم ہو گئی ہے، مالی خسارہ 4.3فیصد تک کم ہو گیا ہے، ٹیکس وصولیات میں 2013 کے مقابلے میں 56فیصد مثالی اضافہ ہوا ہے، جو بڑی کامیابی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر فروری 2014 میں 7.8 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں آج 21.6 ارب امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، زرمبادلہ گزشتہ تین سالوں میں مستحکم ہو رہی ہے، مجھے صحت کے مسائل کا سامنا ہے جس کے لئے یہاں آنا پڑا، تفصیلی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن ضروری قرار دیا ہے، اس کیلئے لک کا دن مخصصو کیا گیا ہے، مجھے علم ہے کہ میری قوم میرے لئے مسلسل دعائیں کر رہی ہے، یہ دعائیں میرے لئے سب سے بڑا اثاثہ ہیں، زندگی میں بارہا ایسے تجربے سے گزرا ہوں،جب میری قوم کی دعاؤں نے میری مشکل آسان کی اور مجھے کامیابی عطا کی، آج بھی قوم کی یہ دعائیں میرا سب سے بڑا سہارا ہیں، میں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کا بزرگوں اور نوجوانوں کے خلوص اور محبت کے جذبے پر شکریہ ادا کرتا ہے، میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا بھی شکرگزار ہوں، جنہوں نے میری صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، میں مسلم لیگ کے رفقاء اور کارکنوں کا بھی شکرگزار ہوں جو مسلسل میرے لئے دعا گو ہیں، میڈیا کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے دینی، اخلاقی، تہذیبی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے کامیاب آپریشن اور صحت کیلئے دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمران ہے کہ خلوص اور محبت سے بھری یہ دعائیں ضرور اﷲ کے یہاں قبول ہوں گی، میرے جسم و جان کی ساری توانائیاں پاکستان کی مٹی کیلئے وقف ہیں، پاکستان نے مجھے عزت و افتخار سے نوازا ، میرے لہو کی ایک ایک بوند اور میری ایک ایک سانس وطن کی مٹی کا قرض ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے رفقاء، اہل وطن اور کابینہ کے ساتھیو، میری آنکھیں ایسے پاکستان کا منظر دیکھ رہی ہیں جو دہشت گردی، غربت، جہالت، پسماندگی اور اندھیروں سے پاک ہو گا، دنیا پاکستان کو رشک کی نگاہ سے دیکھے گی، میں کابینہ کے ساتھیوں کا نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نہ صرف مالیاتی اور معاشی امور بلکہ بہت سی دوسری ذمہ داریاں بڑی قابلیت اور مہارت سے انجام دینے پر ان کی انتھک محنت پر انہیں شاباش دیتا ہوں، ڈار صاحب سے گزارش کرتا ہں کہ بجٹ کے اندر کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج رکھیں، خاص طور پر یوریا کی قیمتیں کم کریں، پہلے بھی کاشتکاروں کیلئے پیکج کا اعلان کیا اور پہنچایا، اب بھی پہنچائیں گے، اگر اپنا پیٹ کاٹ کر بھی کسان کی مشکلات کم کر سکیں تو بڑی بات نہ ہو گی