پالیسیوں سے امن وامان میں بہتری آئی، معیشت مستحکم،شرح نمو 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،نوازشریف
3 سال میں جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد،موجودہ مالی سال میں4.71 فیصد رہی،اگلے 2 سالوں میں مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کا ہدف 6سے 7 فیصد ہے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا،نمو کے ساتھ تمام بڑے معاشی اشاروں میں بہتری آئی،افراط زر تین فیصد سے کم ہوگیا ہے مالی خسارہ 4.3 فیصد تک کم ہوگیا وزیر خزانہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں ،میری توانائیاں پاکستان کی ترقی کیلئے وقف ہیں،قومی اقتصادی کونسل،وفاقی کابینہ سے ویڈیو لنک خطاب
پیر 30 مئی 2016 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں سے امن وامان میں بہتری آئی ہے ، ملکی معیشت مستحکم اور شرح نمو 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، وزیر خزانہ سے کہتا ہوں کہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں ،میری ساری توانائیاں پاکستان کی ترقی کیلئے وقف ہیں ، میری ایک ایک سانس مٹی کا قرض ادا کرے گی ۔
لندن سے قومی اقتصادی کونسل اور اور وفاقی کابینہ کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہی ہے اور موجودہ مالی سال میں یہ شرح 4.71 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ 8سال کی بلند ترین شرح ہے اگلے 2 سالوں میں مجموعی طور پر قومی پیداوار میں اضافہ کا ہدف 6سے 7 فیصد ہے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے مجموعی قومی پیداوار مزید بہتر بنانے اور پاکستان کو علاقائی کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے کی استطاعت رکھتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.