Live Updates

پی ٹی آئی کرپشن کیخلاف آخر تک جنگ لڑیگی ،پانامہ لیکس پر وزیر اعظم قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں اڑاسکتے،ڈاکٹر عارف علوی

پیر 30 مئی 2016 21:57

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے سکرنڈمیں پی ٹی آئی رہنماء فاروق چانڈیو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف آخر تک جنگ لڑیگی پانامہ لیکس پر وزیر اعظم قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں اڑاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے خاندان پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں عمران خان نے پیسہ بیرون ملک سے پاکستان لایا ہے، دوسروں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے پاکستان سے پیسہ بیرون ملک بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200ارب ڈالرز پڑے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان پر کل قرضہ 175ارب ڈالر ہے اور اگر قرضہ ادا کر بھی دیا جائے تو بھی 25ارب ڈالر بچ جائینگے جس سے ملک میں خوشحالی اور ترقی ہو سکتی ہے انہونے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی اسکیموں پر اربوں روپے کے اخراجات دکھائے ہیں جبکہ در حقیقت سندھ حکومت نے خرچ کیا ہی نہیں ہے عارف علوی نے کہا کہ پی ایس پی صرف ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو حاصل کرنے کے لیئے بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم مخالف سب پارٹیاں پی ٹی آئی میں شامل ہیں حکومت اور اپوزیشن میں ٹی او ارز پر مفاہمت ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی سڑکوں پر نکل آئیگی اور عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگی اس موقعے پر فاروق چانڈیو،قاضی ندیم صدیقی افتخار سومرو، سجاد بھٹی،سجاد خاصخیلی و دیگر رہنما ء بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات