کوئٹہ میں اے سی سٹی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ،3افراد گرفتار

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے واقعہ کانوٹس لے لیا،ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم

پیر 30 مئی 2016 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پو لی تھین بیگز کیخلاف آپریشن کے دوران اے سی سٹی بتول اسدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی صوبائی داخلہ نے واقعہ سے متعلق تحقیقات کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوفوری گرفتار کرنے کے احکامات دئیے ہیں جس پر انتظا میہ نے فو ری کا رروائی کر تے ہو ئے 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی کی زیر نگرانی پو لی تھین پلاسٹک کے غیر قانونی کاروبارکرنے والے افراد کیخلاف مسجد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی گئی اس دوران دکانداروں نے اے سی سٹی کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا بلکہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دئیے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فو را بعد ضلعی انتظا میہ نے فو ری کا رروائی کر تے ہو ئے 3افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس موقع پر متعدد دکا نیں بھی سیل کر دی گئی ،بتول اسدی کے مطا بق نہ صرف ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا بلکہ مظا ہرین نے لیو یز کی گاڑی کو نذ ر اا تش کر نے کی بھی کو شش کی ،تا ہم ٹیم کی جا نب سے پو لی تھین بیگز فروخت کر نے والوں کے خلا ف کا روائی بہر صورت جا ری رہے گی ۔