میڈیکل کالج خضدار میں کلاسوں کے اجراء یونیورسٹی کیمپس کو فعال کرنے اور ان کے لئے مستقل بلڈنگ کی تعمیر کے منصوبوں کو ہر حال میں تکمیل تک پہنچا یا جائیگا ،خضدار شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کیا جارہا ہے، شہر میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے مزید و اٹر سپلائی اسکیمز کا جلد اعلان کیا جائیگا

وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 30 مئی 2016 21:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ میڈیکل کالج خضدار میں کلاسوں کی اجراء یونیورسٹی کیمپس کو فعال کرنے اور ان کے لئے مستقل بلڈنگ کی تعمیر کے منصوبوں کو ہر حال میں تکمیل تک پہنچا یا جائیگا خضدار شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کیا جارہا ہے خضدار شہر کی خوبصورتی کے لئے ٹاؤن پلان بنایا جارہا ہے خضدار شہر میں پانی کے گرتے ہوئے سطح کو بلند کرنے کے لئے ڈیلے ایکشن اور چیک ڈیمز بنانے کے لئے منصوبہ بندی کیا جارہا ہے خضدار شہر میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے مزید و اٹر سپلائی اسکیمز کا جلد اعلان کیا جائیگا ضلع خضدار کے ان تما م تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائیگا جن کی ضرورت محسوس کی جائیگی ضلع خضدار کے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی دور کیا جائیگا ان خیا لات کا اظہار وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری سرکٹ ہاؤس خضدار میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئر مین عبد الرحمن زہری کی قیادت میں آل پارٹیز کے وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ماسٹر عبد الخالق غلامانی رابطہ سیکرٹری محمد صدیق مینگل ، انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حافظ حمیدا ﷲ مینگل ، آغا سمیع اﷲ شاہ مولانا محمد اسلم گزگی کے علاوہ آل پارٹیز کے دیگر ممبران موجودتھیں اس موقع پر آل پاٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے اپنے تحریری تیار کردہ ڈرافٹ میں وزیر اعلی بلوچستان کو بتایا کہ ضلع خضدار کی آبادی انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے آج سے تیس سال قبل کے اعتبار سے واٹر سپلائی اسکیمز کم پڑ گئے ہیں بلکہ ان میں اکثر میں پانی کی سطح گرنے کی وجہ سے پانی نا پید ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے ، دوسری جانب خضدار میں پانی کی سطح کئی سو فٹ نیچھے چلا گیا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ خضدار شہر میں چار سو ڈیمز بنائے جائیں ان ڈیمز کے خضدار بہتر قدرتی مواقع موجو ہیں میڈیکل کالج کا اعلان کیا گیا جس کے لئے عارضی کیمپ تیار ہے لیکن اب تک میڈیکل کالج میں کلاسوں کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے حالانکہ گذشتہ مارچ میں میڈیکل کالج کے کلاسوں کے اجراء کا نوید سنایا گیا تھا یونیورسٹی کیمپس میڈیکل کالج کے لئے جگہ مختص کیا گیا ہے لیکن اب تک تعمیر کا آغاز نہیں کیا جا سکا ہے ضلع خضدار اکثر تعلیمی ادارے گذشتہ کئی سالوں اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں خضدار کے اکثر تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے آل پاٹیز کے وفد کو یقین دلایا کہ خضدار تمام مسائل کو حل کرنے لئے خصوصی توجہ دیا جائیگا وزیر اعلی بلوچستان سے جھلاوان بار ایسوسی ایشن ، جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی ، اقلیتی برادری کے وفود نے بھی ملاقات کی اور وزیر اعلی ٰ بلوچستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی ٰ بلوچستان نے ان وفود کے مسائل سنین اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :