ایم کیو ایم کا مہاجر صوبہ تحریک اور کوٹا سسٹم کے معاملے پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ

پیر 30 مئی 2016 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم نے مہاجر صوبہ تحریک اور کوٹا سسٹم کے معاملے پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ کے حلقوں کا کہناہے کہ ملک میں نئے صوبوں کاقیام انتہائی ناگزیر ہے، گڈ گورننس کیلیے مزید نئے صوبے بنانے کی اشد ضرورت ہے جبکہ دوسری جانب متحدہ نے مہاجروں کیلیے کوٹا سسٹم کے معاملے پربھی آوازبلندکرنے پرغورشروع کردیاہے۔ایم کیوایم کے ذرائع کاکہناہے کہ مہاجروں کے لیے کوٹا سسٹم کامعاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا، ایم کیوایم ان دونوں معاملات کے حل تک جدوجہدجاری رکھے گی، مہاجرصوبہ تحریک کے حوالے سے متحدہ قیادت میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :