شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق، وزیرداخلہ نے روڈ میپ کی منظوری دیدی

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 21:22

شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق، وزیرداخلہ نے روڈ میپ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) وزیرداخلہ نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے روڈ میپ کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نادرا اور پی ٹی اے کے اعلی افسران سے شرکت کی۔ اجلاس میں چیرمین نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے چیرمین نادرا کی بریفنگ کے بعد روڈ میپ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے نادرا پی ٹی اے کا بائیو میٹرک سمز ویری فیکشن ڈیٹا استعمال کرے گا۔ یہ بائیومیٹرک سمز ڈیٹا 13 کروڑ موبائل فون سمز استعمال کرنیوالوں کا ہے۔ نادرا فیملی کے سربراہ کو ایس ایم ایس بھیجے گا۔ فیملی سربراہ سے فیملی ارکان کی تصدیق کی درخواست کی جائےگی گی۔ فیملی ٹری میں غلط اضافہ ہونے پر فیملی سربراہ "نہیں" میں جواب دے گا۔ ابتدائی طور پر جعلی شناختی کارڈ زیادہ رکھنے والے اضلاع میں تصدیق کی جائیگی۔ نادرا دوبارہ تصدیق کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کرے گا۔ ہیلپ لائن ایک دن میں 10 ہزارکالز اور 3 لاکھ ایس ایم ایس کی گیٹ وے کی حامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :