چین میں دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن کشتی تیار

پیر 30 مئی 2016 21:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین میں لکڑی سے دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ تیار کر لی گئی ہے۔چین کے صوبہ گوئی ڑومیں تیار کی جانیوالی دنیا کی سب سے طویل ڈریگن کشتی کو دریا میں اتارنے کیلئے 1600 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ طویل کشتی 77اعشاریہ 8میٹر لمبی اور بارہ ٹن وزنی ہے جسے صنوبرکی لکڑی کے188 ٹکڑے جوڑ کر بنایاگیا گیا ہے جس کی تیاری میں نو بڑھیوں نے حصہ لیا اور یہ دو ماہ میں مکمل ہوئی۔ شاندار ڈریگن چوبی کشتی کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افرا د اور سیاح امڈ آئے۔چینی ماہرین نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کے لئے درخواست بھی دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :