Live Updates

بلاول بھٹونے عمران خان کی شاگردی اختیار کرلی

’’میاں صاحب، شیر ڈیزل پر نہیں چلتا‘‘ میرپور کے جلسے سے خطاب میں نام لئے بغیر مولانا فضل الرحمان پرکڑی تنقید

پیر 30 مئی 2016 20:51

بلاول بھٹونے عمران خان کی شاگردی اختیار کرلی

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں اور میرپور میں پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا نام لئے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میاں صاحب، شیر ڈیزل پر نہیں چلتا‘‘ اسی طرح مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے حوالے سے بلاول بھٹو نے عمران خان کی شاگردی اختیار کرلی ہے، عمران خان بھی ڈیزل کا ذکر کر کے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :