وزیر اعظم نواز شریف کا پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی جوہر ی قوت بنانے کا عظیم کارنامہ ہمیشہ قابل فخر رہے گا، سیما جیلانی
پیر 30 مئی 2016 20:46
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی جوہر ی قوت بنانے کا عظیم الشان کارنامہ قوم کے لئے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔پاکستان کے عوام نے یوم تکبیر جوش و جذبے کے ساتھ مناکر ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے خواتین پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کارکنان کو اپنی عظیم قیادت پر فخر ہے جس نے ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور عالمی طاقت کی ہر پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے فیصلے کو ترجیح دی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلئیر پاور ہے اور کسی بھی دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو سکتی۔
سیما جیلانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے ہر پراپیگنڈے کے باوجود پاکستانی عوا م کے دلوں میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی محبت کم نہیں ہوسکی بلکہ ہر دن کے ساتھ موجودہ حکومت کی عوامی مقبولیت کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان جلد صحت یا ب ہو کر دوبارہ ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور پاکستان کے عوام کی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.