میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا شمار دنیا کی ایٹمی قوتوں میں ہوتا ہے،فرمان علی مغل

ایٹمی قوت بننے سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے،نومنتخب چیئرمین

پیر 30 مئی 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے بھارت کے جارحانہ انداز کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر کلنٹن کی کال اور ان کی خواہش کو نظر انداز کرتے ہوئے چاغی میں ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو جارحیت سے بچالیا ۔

فرمان علی مغل نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی جراتمندانہ قیادت اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مملکت پاکستان کا شمار دنیا کی ایٹمی قوتوں میں ہوتا ہے،ایٹمی قوت بننے سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوااو ریہ عظیم تاریخی بے مثال اور لازوال کارنامہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں بڑی تعدا دمیں لیگی کارکنان عہدیداران موجود تھے۔نومنتخب چیئرمین فرمان علی مغل نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی علالت پرگہری تشویش اور دکھ کااظہا رکرتے ہوئے اُن کے لند ن میں مجوزہ آپریشن کی کامیابی اور جلد صحت یاب ہونے کی دعاکی اور پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت سرانجام دے سکیں۔