ایٹمی دھماکے کرکے وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کو باعزت مقام دلوایا،،سردار مہتاب احمد خان

جراتمندانہ اقدام سے بھارت کا ایشیاء کو کنٹرول کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا،نومنتخب چیئرمین

پیر 30 مئی 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے اسلام آباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 28مئی1998ء کو اس وقت کے اور موجودہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے عالمی دباؤ کو مستردکرکے پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا اور عالمی دنیا کا ساتواں ایٹمی طاقت بنایا،اس فیصلے نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنایابلکہ پاکستان کو عزت کے ساتھ جینا اور باعزت مقام بھی دلوا دیا ۔

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے جراتمندانہ اقدام سے بھارت کا ایشیاء کو کنٹرول کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایٹمی دھماکے دنیا کیلئے سود مند نہیں لیکن پاکستان نے مجبورا" اپنے دفاع کیلئے ایٹمی قوت حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے یوسی41 اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ مئی1998ء میں جب ہندوستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو جنگ کا الٹی میٹم دے دیاتھا اس وقت کے اورموجودہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے جوابی ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کا ایشیاء پر حکومت کرنے کاخواب چکنا چور کردیاتھا۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ ہم یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایٹم اور ہائیڈرون بموں کے کیانقصانات ہیں لیکن بھارت کی یلغار کو روکنے کیلئے یہ ایٹمی دھماکے انتہائی ضروری تھے جس پر ہم وزیراعظم میاں نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔