پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ شروع

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ فلٹر کلینک وحدت روڈ میں شعبہ صحت کا افتتاح کیا سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری علی جان خان،ڈی جی ہیلتھ اور انٹر نیشنل پارٹنرز کے نمائندوں کی شرکت

پیر 30 مئی 2016 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کا افتتاح ہفتہ4 جون تک منایا جائے گا جس کا افتتاح مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ فلٹر کلینک وحدت روڈ میں کیا۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈری سیکنڈری علی جان خان،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر یونیسف اور دیگر انٹرنیشنل پارٹنرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے اور حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائیں جائیں گے۔حفظان صحت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہیلتھ ایجوکیشن کے پیغام کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ صحت کے دوران بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لئے ڈی ورم(Deworm) گولیاں کھلائی جائیں گی۔

ماں بچے کی صحت کے شعبہ کو کامیاب بنانے کے لئے46504 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 5 ہزار سے زائد ہیلتھ کمیونٹی ورکرز حصہ لیں گے۔دیہی خواتین میں تربیت یافتہ برتھ انٹنڈٹنس کی زیر نگرانی زچگی کرانے کے لئے آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ دوران زچگی اموات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ماں بچہ کی صحت کے ہفتہ کے دوران کمیونٹی مڈوائف چیک اپ بھی کریں گی۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے صحت میلہ میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دوران زچگی شرح اموات ،نومولود بچوں کی شرح اموات پر کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لئے محکمہ صحت کے افسران ہیلتھ ایکسپرٹس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو قومی جذبے کے ساتھ مربوط اور موثر کوششیں کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ماں بچے کے صحت کے شعبہ کو کامیاب بنا کر پرائمری اینڈ سکینڈری سطح پر صحت کے مسائل کو کافی حد تک حل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :