لاہورہائیکورٹ ، وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کا اقدام چیلنج

پیر 30 مئی 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام چیلنج کو کردیاگیا ۔لاہورہائیکورٹ میں درخواست عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ۔

(جاری ہے)

آئین کے تحت اپنے اختیارات کسی دوسرے وزیر تفویض نہیں کرسکتے ۔وزیراعظم نوازشریف کی عدم موجودگی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکاہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی فوری اجلاس بلا کرنیا قائد ایوان منتخب کرنے کاحکم دیاجائے جبکہ اسحاق ڈارکوفوری وزیراعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے

متعلقہ عنوان :