پاکستانی قوم چوروں لٹیروں حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری
حکومت ٹی آر او نہیں مانتی تو پی ٹی آئی سڑکوں پر آئے گی پانامہ لیکس پر شریف خاندان کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی
پیر 30 مئی 2016 20:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے پاکستانی قوم چوروں لٹیروں حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو نواز شریف زمہ دار ہونگے حکومت ٹی آر او نہیں مانتی تو پی ٹی آئی سڑکوں پر آئے گی پانامہ لیکس پر شریف خاندان کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی ، شریف خاندان اور انکے غلام درباریوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ، عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے نواز شریف کے ایزی لوڈ ٹولے نے ملک وقوم کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے خواجہ سعد رفیق ریلوے کے انجن ٹھیک کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کا بھی علاج کروائے ۔
وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں این اے 127سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں فیاض بھٹی، رانا انجم ، شبیر سیال، کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں موجودہ حکمران ٹولہ نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے پانامہ زدہ لٹیروں کا انجام قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام کسی بھی امید کی توقع نہ رکھے آنے والے بجٹ میں عوام کو دھوکہ کے سواء کچھ نہیں ملے گا ،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے رمضان المبارک اور بجٹ سے پہلے ہی مافیا غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے انتظامیہ نے منافعہ خوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،حکمرانوں کے ساتھ منافع خور بھی عوام کا خون چوس رہے ہیں ، شہباز شریف گہری نیند سوئے ہوئے ہیں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ملک اور عوام کا کوئی والی وارث نہیں حکمرانوں قوم کے ساتھ مذاق بند کریں اور اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.