شیخوپورہ پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کا چھاپہ، رشوت لیکر ٹوکن جاری کرنے کے الزام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 ایجنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 30 مئی 2016 20:00

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) شیخوپورہ پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کا چھاپہ مبینہ طورپررشوت لیکر ٹوکن جاری کرنے کے الزام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس اور تین ایجنٹ رنگے ہاتھوں گرفتارکر لئے گئے تفصیلات کے مطابق شہری کلیم الحسن نے ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی تھی جس میں یہ کہا گیا تھاکہ پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے اور پاسپورٹ آفس کا اسسٹنٹ ڈاریکٹر اور دیگر عملہ مبینہ طور پر ایجنٹوں سے ملا ہوا ہے جو ایجنٹوں کی مدد سے 2سے 3ہزار روپے رشوت لیکر لوگوں کو ٹوکن جاری کرتے ہیں جبکہ گھنٹوں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے شہری پاسپورٹ بنوانے کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں جس پر ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس نوشاد خان اور 3ایجنٹ محمد صدیق ،محمد شہباز اور رانا شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کو مزید تفیش کیلئے ایف آئی اے لاہور منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :