کر پشن کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ایک ’’پیج ‘‘پرہیں‘ پوری قو م چوروں اور ڈاکوؤں کو ہتھکڑیوں میں دیکھنا چاہتی ہے ‘ حکومت سے مک مکاؤ کر نیوالوں کا عوام ’’مکو ٹھپ ‘‘دیں گے‘آئندہ بجٹ میں حکومت غر یبوں پر ٹیکسوں کی بارش کی بجائے انکو ریلیف دیں ‘پنجاب میں حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کیخلاف ہر طبقہ سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہے ‘پنجاب حکومت ینگ نرسز کے جائز مطالبات کو فوری منظور کر یں

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا سردار کامل عمر کے ناشتہ کی تقریب سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ایک ’’پیج ‘‘پرہیں اورپوری قو م چوروں اور ڈاکوؤں کو ہتھکڑیوں میں دیکھنا چاہتی ہے ‘ حکومت سے مک مکاؤ کر نیوالوں کا عوام ’’مکو ٹھپ ‘‘دیں گے‘آئندہ بجٹ میں حکومت غر یبوں پر ٹیکسوں کی بارش کی بجائے انکو ریلیف دیں ‘پنجاب میں حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کیخلاف ہر طبقہ سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہے ‘پنجاب حکومت ینگ نرسز کے جائز مطالبات کو فوری منظور کر یں ۔

پیر کوتحر یک انصاف کے راہنما سردار کامل عمر کی جانب سے دیئے جانیوالے ناشتہ کی تقریب سے خطاب اور اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کا خاتمہ کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اس لیے آج اپوزیشن جماعتیں کر پشن کے خلاف متحد ہو چکیں ہے اور جو کوئی بھی (ن) لیگ کی حکومت کیساتھ مک مکاؤ کر یگا قوم اسکا سیاسی میدان سے خاتمہ کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کرنیوالے کسی رعایت اور معافی کے مستحق نہیں ہو سکے او ر پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو کل نہیں آج ہی ہتھکڑ یں لگا ئیں جائیں اور ان سے کر پشن کی لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بجٹ کے دوران حکومتیں عوام کو ریلیف دیتیں ہیں مگر پاکستان میں معاملہ بالکل الٹ ہو چکا ہے اور بجٹ سے پہلے ہی قوم پر نئے ٹیکسوں کی بارش کر نے کی باتیں ہو رہی ہیں ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں ہیں کہ وہ غر یب عوام پر مزید ٹیکس لگانے سے باز رہے ورانہ تحر یک انصاف حکومت کیخلاف احتجاج پر مجبور ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب میں نرسز کے ساتھ جو وعدے کرتی ہے انکو پورا نہیں کیا جا رہا جسکی وجہ سے ینگ نرسز سڑکوں پر احتجاج کیلئے مجبور ہیں حکمران بے حسی کا مظاہر ہ ختم کر یں اور نرسز کے تمام مطالبات کو منظور کیا جائے ۔