ایس ای سی پی نے کارپوریٹ اختلافات کم کرنے کے لئے رولز میں متعلقہ ترامیم کر دیں

پیر 30 مئی 2016 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں میں اور کمپنیوں کے مابین کارپوریٹ اختلافات اور تنازعات کو کم سے کم کرنے کے پیش نظر کمپنیز جنرل پرویژن اینڈ فارم رولز 1985کی شیئرز کی تقسیم اور منتقلی سے متعلقہ شقوں میں ترامیم کر دی ہیں۔ ان ترامیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ان رولز میں ترامیم کا بنیادی مقصد کمپنیوں کے حصہ داروں اور انتظامیہ کے مابین اور انتظامیہ کے اراکین کے اندر بڑھتے ہوئے تنازعات کو کم کرنا ہے جو کہ زیادہ تر شیئرز کی تقسیم پر ہوئے ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے ایک پرائیویٹ کمپنی میں شیئرز کی تقسیم اور منتقلی کا تفصیلی طریقہ کار وضح کر دیا گیا ہے۔ اب ایک کمپنی کے کسی شیئر ہولڈر کی جانب سے فروخت کئے جانے والے شیئرز کو خریدنے کے لئے کمپنی کے ہی شیئرز ہولڈرز کا پہلا حق ہو گا۔

(جاری ہے)

تمام پرائیویٹ اور پیبلک ان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ضروری ہو گا کہ شیئرز کی منتقلی کی صورت میں پندرہ دن کے اندر اندر شیئرز کی ٹرانسفر سے باقاعدہ متعلقہ فارم پر رجسٹرار کو مطلع کریں۔ ان ترامیم کے ذریعے کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کمپنی نئے شیئرز جاری کرنے کی سورت میں کمپنی کے موجودہ شیئرز ہولڈرز کو ، پیشکشوں کی منظوری کی آخری تاریخ سے کم از کم پندرہ دن پہلے مطلع کیا کریں گی۔ کمپنیوں کے ممبر کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے لئے رقم کی ادائیگی صرف اور صرف ؛بینکنگ چینل کے ذریعے ہی کی جا سکے گی۔ مزید، ان ترامیم کے تحت ، ، کمپنیز آرڈیننس کی شق ۱۸۱ کے تحت ڈائریکٹرز کی برخاستگی کی صورت میں ، کمپنی کے فارم ۲۹ کے ساتھ متعلقہ دستاویزات رجسٹرار کو جمع کروانا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :