کرپشن کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پیر 30 مئی 2016 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد املیش کی ہدایت پر کرپشن کے الزام میں گرفتار کئے گئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ،ملزم اعجازشیخ پر ایف پی ایس سی کی شکایت پر درج مقدمے کے ملزمان سے رشوت لینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے گرفتاراسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجازشیخ کواینٹی کرپشن کی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا،ملزم اعجازشیخ کو ڈی جی ایف آئی اے محمد املیش کی ہدایت پر گرفتارکرکے مقدمہ درج کیا گیاتھا،ملزم اعجازشیخ پر ایف پی ایس سی کی شکایت پر درج مقدمے کے ملزمان سے مبینہ طورپر لاکھوں روپے رشوت لیکر ان کا کیس کمزور کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :