ملتان،پیپرآؤٹ آف کورس آنے پر کالج کے طلبا ء کااحتجاج،ٹریفک بلاک

پیر 30 مئی 2016 19:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) :ملتان میں ایمرسن کالج کے طلبا ء نے پیپرآؤٹ آف کورس آنے طلباء نے پرچے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پربوسن روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

طلبا ء نے بوسن روڈ کو بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج کے دوران ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم ایس ای ریاضی کا پرچہ آؤٹ آف کورس دیا گیا ہے۔پرچہ دوبارہ لیا جائے۔پولیس کے آنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :