دبئی، شادی شدہ جوڑے کی غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنانے والا پاکستانی شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 19:51

دبئی، شادی شدہ جوڑے کی غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنانے والا پاکستانی شخص ..

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) دبئی میں شادی شدہ جوڑے کی غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنانے والا پاکستانی شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں غیر اخلاقی ویڈیو کو جواز بنا کر ایک ہندوستانی جوڑے کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کی عمر 28 سال ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص دبئی میں لیموزین گاڑی کا ڈرائیور ہے جس نے رواں برس فروری کے ماہ میں دبئی آنے والے ایک نئے شادی شدہ ہندوستانی جوڑے کی گاڑی میں موجودگی کے دوران خفیہ طور پر گاڑی میں موجود کیمرے سے ان کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

بعد ازاں اس ڈرائیور نے ہندوستانی شخص سے رابطہ کرکے اسے یہ غیر اخلاقی ویڈیو بھیج کر 2 ہزار درہم کی رقم کا مطالبہ کیا۔ تاہم ہندوستانی شخص نے اس تمام صورتحال میں اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا اور اپنی اہلیہ کیساتھ ہندوستان واپس لوٹ گیا۔ ہندوستانی شخص کے دوست نے کمال چالاکی دکھاتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور کو اس کی جانب سے طلب کی جانے والی رقم دینے کے بہانے بلا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈرائیور پر اب دبئی کی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :