اختیارات نہ ملنے پر ملتان کے کونسلرزکا انوکھا احتجاج ،انڈے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے

پیر 30 مئی 2016 19:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) اختیارات نہ ملنے پر ملتان کے کونسلرز انوکھا احتجاج کرتے ہوئے انڈے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے ضلعی صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی قیادت میں کچہری چوک پر دھرنادیا اور اپنے مطالبات انڈوں پر لکھ ڈالے۔دھرنے میں ضلع بھرسے منتخب کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کو 6ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کونسلرز کو حکومت کی طرف سے کوئی اختیارات نہیں دئیے گئے ۔

کونسلرز منتخب عوامی نمائندے ہیں۔انہیں عوام کے شناختی کارڈاوردیگر فارم ٹیسٹ کرنے کے ختیارات دئیے جائیں۔ دھرنے کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حبیب اﷲ شاکر اورمیاں منظور قادر قادری نے ساتھیوں کے ہمراہ کونسلرز اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور انہیں حقوق کے حصول کی جدجہد میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :