کشمیر کا الیکشن کشمیر کی عزت اور مستقبل کا سوال ہے۔بلاول بھٹو

اگر ن لیگ دھونس دھاندلی سے یہ الیکشن جیت گئی،ثابت ہوجائیگا کہ کشمیری عوام نے مودی کے دوست کو جتوایا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا میرپورآزاد کشمیر میں انتخابی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 19:45

کشمیر کا الیکشن کشمیر کی عزت اور مستقبل کا سوال ہے۔بلاول بھٹو

میرپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کشمیر کا الیکشن کشمیر کی عزت اور مستقبل کا سوال ہے، اگر ن لیگ دھونس دھاندلی سے یہ الیکشن جیت گئی،ثابت ہوجائیگا کہ کشمیری عوام نے مودی کے دوست کو جتوایا ہے۔انہوں نے میرپورآزاد کشمیر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ اس وقت ہورہا ہے جب وزیراعظم لندن میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر کام اپنے عوام اور ملک کیلئے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جب محسوس کرتے کہ کوئی قوم کیلئے اچھا نہیں کیا ت وتنقید کرتے ہیں۔میری آج کی باتوں کو دل پر نہ لیا جائے۔میری دعا آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے دوستو،جیالو،ماؤں بہنوں کو سلام کرتا ہوں۔میرپور پور صوفیوؤں کی سرزمین ہے۔مجھے یہاں آنے کا شوق تھا کیونکہ یہ پیپلزپارٹی کا گھر ہے۔بلاول نے کہا کہ آپ نے جس طرح ستقبال کیا،پھول بچھائے،بی بی شہید کا بیٹا آپکی محبت ہمیشہ یاد رکھے گا۔کشمیر کا الیکشن کشمیر کی عزت اور مستقبل کا سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ دھونس دھاندلی سے یہ الیکشن جیت جاتی ہے تو ثابت ہوجائیگا کہ کشمیری عوام نے مودی کے دوست کو جتوایا ہے۔