مہاجر ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا بلدیہ وسطی میں بھتہ مافیا افسروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

پرانے ملازمین کو نکال کر نئے رکھے جا رہے ہیں، بھرپور مزاحمت کریں گے ،عادل خان

پیر 30 مئی 2016 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) مہاجر ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے نائب صدر محمد عادل خان نے بلدیہ وسطی میں بھتہ مافیا افسروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے ملازمین کو نکال کر نئے ملازمین رکھے جا رہے ہیں۔جبکہ یہ ملازمین عدالتوں کا رخ کریں تو انہیں جعلی قرار دینے کے لئے جھوٹے بیانات جمع کرائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکی سروس بک کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ گورکھ دھندا چیئرمین کے آنے سے پہلے کیا جا رہا ہے جو تشویش طلب ہے ۔ عادل خان سے متاثرہ ملازمین نے ملاقات کی جسکی قیادت عمران کر رہے تھے۔ مہاجروں کو بے روزگار نہیں ہونے دینگے۔ یہ یقین دلاتے ہوئے عادل خان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ایسے افسران کے خلاف فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :