چینی بینکنگ سیکٹر کے آن شوراثاثوں میں 15.9فیصد کا اضافہ

پیر 30 مئی 2016 19:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین کے بینکنگ ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کئے جانیوالے اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے اواخر میں چینی بینکوں کے آن شور اثاثے204.3ٹریلین یوآن (31ٹریلین امریکی ڈالر) تھے ۔بیکنگ ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ یہ حجم 15.9فیصد سالانہ زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

صنعتی وتجارتی بینک آف چین ،زرعی بینک آف چین، بینک آف چائنہ، چائنہ کنسٹریکشن بینک اور بینک آف کمیونیکیشنز سمیت چین کے پانچ بڑے قرض دہندگان کے مجموعی آن شور اثاثے گزشتہ ماہ کے اواخر75.8ٹریلین یوآن تک پہنچ گئے ۔ جو کہ اس صنعت کے مجموعی اثاثوں کا 37.1فیصد بنتا ہے ۔ اپریل تک قرض دہندگان کی آن شور واجبات15.4فیصد کے اضافے سے بڑھ کر 188ٹریلین یوآن ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :