کمبوڈیا اور چینی مکاؤ کے درمیان سیاحت کی ترقی میں تعاون بارے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پیر 30 مئی 2016 19:40

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) کمبوڈیا اور چین کے مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے درمیان گزشتہ روزسیاحت کی ترقی میں تعاون کے بارے میں مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

اس معاہدے پر کمبوڈیا کے وزارت صحت کے سیکرٹری آف ا سٹیٹ ٹتھ چنتھا اور مکاؤ کے سیکرٹری سماجی امور و ثقافتالیکسکس ٹانگ چون وینگ نے کمبوڈیا کے وزیر سیاحت تھونگ کھون دھون اور مکاؤ کے سابق چیف ایگزیکٹو ایڈمنڈہوہاؤوا ،وائس چیئرمین قومی کمیٹی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔

مفاہمت کی اس یاداشت کے تحت دونوں ممالک باہمی دوروں کے تبادلوں اور سیاحت میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔چین مکاؤ میں سیاحت کے اہم شعبے میں تعلیم کے لئے طلباء اور کمبوڈیا کے سرکاری حکام کو سکالر شپ فراہم کرے گا۔ مفاہمت کی یہ یاداشت تین سال کے لئے جائز ہوگی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک سیاحت کے باہمی مقامات کو بھی فروغ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :