چین کی طرف سے کمبوڈیا کی وزارت خارجہ امور وتعاون کے لئے دفتری سامان کا عطیہ

پیر 30 مئی 2016 19:40

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چینی حکومت نے کمبوڈیا کی وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کو پیر کو 8لاکھ یوآن (121553 مالیت کے دفتری سامان کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عطیہ حوالے کرنے کی تقریب کمبوڈیا میں چین کے سفیرگوجیان گو اور کمبوڈیا کے وزیرخارجہ پراکسوک ہون کے درمیان انجام پائی ۔بیان میں کہا گیا ہے وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے ساتھ تعاون کے فریم ورک میں عوامی جمہوریہ چین نے دفتر کو کمپیوٹروں ، لیپ ٹاپس، فوٹو کاپی مشینوں اور سکینروں سمیت متعدد دفتری سامان فراہم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :