کسی بھی قسم سرد جنگ کا حصہ بننے کے خواہشمند نہیں ہیں، چینی وزارت خارجہ

پیر 30 مئی 2016 19:39

کسی بھی قسم سرد جنگ کا حصہ بننے کے خواہشمند نہیں ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین نے کسی بھی قسم کی سردجنگ کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا اقدام جو چین کی خودمختاری اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچائے اس کی مخالفت کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے پیر کو پریس بریفنگ میں امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جس میں کہا گیا تھا کہ چین اپنے اردگرد تنہائی کی دیوار کھڑی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہوا چیننگ نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کا بیان امریکی طرز قیادت اور امریکی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ،بلاشبہ امریکہ میں کچھ لوگ اکیسویں صدی میں داخل ضرور ہوئے ہیں لیکن ذہنی طور پر وہ ابھی بھی سرد جنگ کے زمانے میں موجود ہیں ،ان لوگوں نے پوری دنیا میں کہانیاں بناتے ہوئے اپنے دشمن پیدا کئے ہیں۔چین ایسے کسی بھی اقدام کا حصہ بننے کا خواہاں نہیں ہے جس میں امریکی افواج کی جانب سے ہالی ووڈ کی فلموں کو تحریر کرنے اور ہدایت کاری دینا واضح ہو۔چین اور امریکہ کے وسیع مفادات اور چیلنجز مشترکہ ہیں ،سب کی مشترکہ جیت عدم تصادم کا فلسفہ ،باہمی احترام اور بنیادی مفادات امن اور تعمیر وترقی کی کنجی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :