معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں،ہماری حکومت چوتھا بجٹ پیش کررہی ہے۔وزیراعظم

تین سال بعد آج ہم اپنی محنت کا ثمر حاصل کر رہے ہیں،میری آنکھیں اندھیروں اوردہشت گردی سے پاک پاکستان کا منظر دیکھ رہی ہیں، میری تمام توانائیاں،لہو کی ایک ایک بوند وطن کی مٹی کیلئے وقف ہے،کاشتکاروں کی مسکل کم کرنے کیلئے یوریاکی قیمتیں کم کی جائیں۔نواز شریف کا وڈیو لنک سے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 19:35

معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں،ہماری حکومت ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے پالیسیاں بنائیں،تین سال کے بعد ہم اپنی محنت کے ثمرات حاصل کر رہے ہیں،ہماری حکومت چوتھا بجٹ پیش کررہی ہے۔ انہوں نے لندن میں وڈیو لنک سے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے۔

معیشت مستحکم ہے۔توانائی بحرانوں سے نپٹنے کیلئے بھرپور کام کیا۔افراط زر تین فیصد تک کم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔تفصیلی معائنوں کے بعد آپریشن کا مشورہ دیا۔مجھے معلوم ہے کہ قوم دعائیں کررہی ہے۔بہت سے تجربات سے گزرا ہوں جب قوم نے دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ میں دعاؤں کرنیوالے عوام،سیاسی قائدین،مسلم لیگ(ن)کے رفقاء اور کارکنوں ،میڈیا کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری تمام توانائیاں ،لہو کی ایک ایک بوند وطن کی مٹی کیلئے وقف ہے۔انہوں نے کہاکہ میری آنکھیں ایک ایسے پاکستان کا منظر دیکھ رہی ہے جو اندھیروں،دہشت گردی سے پاک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں۔کاشتکاروں کیلئے پہلے بھی پیکج کا اعلان کیا۔اسحاق ڈار بجٹ میں یوریا کی قیمتوں کو کم کریں۔انہوں نے کہ کسان مشکل میں ہے۔

اپناپیٹ کاٹ کر بھی کسان کی اس مشکل کو کم کریں تو یہ بہت بڑی بات ہوگی۔قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہی ہے،رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 4.71فیصد رہی۔اگلے دو سالوں میں مجموعی ہدف 6سے چار فیصد رکھا گیاہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں کیلئے دورس نتائج کی حامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے خوشحالی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔اجلاس میں شرکت پر سب کا مشکور ہوں۔مجھے امید ہے کہ جلد آپ سب سے ملاقات ہوگی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم اور بلوچستان کے عوام نیک توقعات رکھتے ہیں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ امید رکھتے ہیں آپ جلد آئینگے اور اپنی ڈیوٹی دینگے۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہیں،آپکی غیر حاضری میں اسحاق ڈار ہماری رہنمائی فرما رہے ہیں۔گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آپ کی صحت کیلئے پوری قوم دعائیں کررہی ہے۔اس موقع پر اسحاق ڈار سمیت تمام وزراء نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے یک تمناؤں کا اظہار کیا۔