وزیراعظم سے پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیرتجارت اور، سلمان شہباز کی ملاقات، بجٹ کے حوالے سے مشاورت،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 30 مئی 2016 19:34

وزیراعظم سے پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیرتجارت اور، ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے یہاں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سلمان شہباز اور وزیرتجارت خرم دستگیر نے ملاقات کی، جس میں بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے چانسری حال میں ویڈیو لنک اجلاس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سلمان شہباز اور وزیرتجارت خرم دستگیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمیشن ابن عباس بھی شریک تھے۔ ملاقات میں بجٹ کے حوالے سے مشاورت اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔