قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس:بجٹ میں عوامی مفادات کا خیال رکھا گیاہے،جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہی ہے۔وزیراعظم

اقتصادی راہداری منصوبے سے خوشحالی آئیگی،پاک چین اقتصادی راہداری توانائی کے منصوبوں کیلئے دورس نتائج کا حامل ہے،امید ہے کہ صحت یابی کے بعد جلد آپ سب سے ملاقات ہوگی۔نواز شریف کا لندن سے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 19:12

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد سے زیادہ رہی ہے،رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 4.71فیصد رہی۔اگلے دو سالوں میں مجموعی ہدف 6سے چار فیصد رکھا گیاہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں کیلئے دورس نتائج کی حامل ہوگی۔انہوں نے لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے خوشحالی آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔اجلاس میں شرکت پر سب کا مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کہ جلد آپ سب سے ملاقات ہوگی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم اور بلوچستان کے عوام نیک توقعات رکھتے ہیں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ امید رکھتے ہیں آپ جلد آئینگے اور اپنی ڈیوٹی دینگے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہیں،آپکی غیر حاضری میں اسحاق ڈار ہماری رہنمائی فرما رہے ہیں۔گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آپ کی صحت کیلئے پوری قوم دعائیں کررہی ہے۔اس موقع پر اسحاق ڈار سمیت تمام وزراء نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے یک تمناؤں کا اظہار کیا۔