موٹر وہیکل رجسٹریشن کو ون ونڈو سسٹم کیا جائے گا، گیان چند اسرانی

پیر 30 مئی 2016 19:05

کراچی ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ بہت جلد موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کو ون ونڈو کیا جائے گا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے موٹر وہیکل رجسٹریشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عوام کو مشکلات سے بچانے کے لئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں کہ رجسٹریشن اور ٹیکس جمع کرانے والے افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوام کو اپنے تعاون کا یقین دلائیں جس سے محکمہ کی ساکھ بہتر ہو گی اور ایجنٹ مافیا کا بھی خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے افسران اور عملہ پر وقت کی پابندی پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اختر آزاد، ڈائریکٹر موٹر وہیکل شہاب الدین کھتری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :