اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.80روپے تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی

پٹرول 85پیسے ،ہائی اوکٹین 2روپے18پیسے، لائٹ ڈیزل 4روپے47پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے80پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش

پیر 30 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات6روپے80پیسے تک اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی، کہاگیا ہے کہ اضافی جی ایس ٹی کے باعث پٹرولیم منصوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے،وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں2روپے18پیسے ،پٹرول کی قیمت میں85پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں4روپے47پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے80پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے کے تیل کی قیمت میں4روپے57پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اضافہ جی ایس ٹی کے باعث پیٹرولیم مصنو عات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :