قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس،وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں وڈیولنک سے اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17ء کا تخمینہ اور سفارشات پیش کی گئیں،قومی اقتصادی کونسل نے 1675ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی،وفاق کیلئے 800،صوبوں کیلئے 875ارب روپے ترقیاتی بجٹ منظور کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 18:44

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس،وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں وڈیولنک ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :وزیراعظم ہاؤس میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی وڈیولنک سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مالی سال 2016-17ء کے بجٹ کا تخمینہ اور سفارشات پیش کی جائینگی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور محکموں کے سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل نے 1675ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔وفاق کیلئے 800،صوبوں کیلئے 875ارب روپے ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :